Aug ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • چندریان 3 نئے ہندوستان کی شناخت، نریندر مودی

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے خلائی مشن چندریان 3  کو نئے ہندوستان کی شناخت قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج (اتوار کو) اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام "من کی بات" کے نئے ایپی سوڈ میں ہندوستان کے خلائی مشن چندریان 3  کے بارے میں گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ کامیابی سب کی کوششوں سے حاصل ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق نریندر مودی نے کہا کہ خلائی مشن نئے ہندوستان کی شناخت بن گیا ہے اور یہ کہ 23 اگست کو ہندوستان اور اس کے خلائی مشن چندریان 3 نے ثابت کردیا کہ عزم کے کچھ سورج چاند پر بھی طلوع ہوتے ہيں۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نے اپنے ماہانہ پروگرام میں اسی کے ساتھ اعلان کیا کہ ملک اگلے ماہ جی 20  کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ انھوں نے بتایا کہ دنیاکے چالیس ملکوں اور کئی عالمی تنظیموں کے سربراہان  جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ٹیگس