بیروت میں سید حسن نصراللہ کے ساتھ شہید ہونے والے ایرانی اعلی فوجی مشیر جنرل شہید عباس نیلفروشان کی تشییع جنازہ تہران اور قم کے بعد مشہد المقدس میں انجام پائی۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے دورہ اردن میں اس ملک کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن حسین سے ملاقات میں علاقے کے اہم ترین مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں اجلاس میں رکن ممالک نے نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق کرتے ہوئے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت ایران کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کرے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں ہنگری کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ملک کے بعض قانونی اداروں کے خلاف یورپی یونین کی نئی پابندیوں پر احتجاج کیا گیا۔
قم کی باقر العلوم یونیورسٹی، اسلامک کلچر اینڈ ریلشن آرگنائزیشن اور آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے تعاون سے مشرقی انسانی حقوق کے زیرعنوان بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
عالم اسلام کے ریفرنس ڈیٹا بیس ISC کی درجہ بندی کے مطابق؛ امام رضا (ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی ملک کے غیرسرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں چوتھے نمبر پر ہے۔
شہید جنرل نیلفروشان کا جسد خاکی تہران پہنچ گیا جہاں اعلی سول اور عسکری حکام نے امام حسین اسکوائر میں ان کا آخری دیدار کیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں دو روزہ سربراہی اجلاس اسلام آباد میں ہو رہا ہے اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔
پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف کے جانشین ایڈمیرل علی فدوی نے کہا ہے کہ کمانڈروں کی شہادت سے محاذ حق کمزور نہیں ہوگا۔