سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہم نے ایک دن بھی استقامتی محاذ کی حمایت بند نہیں کی۔
اپنے ترکمان ہم منصب کی باضابطہ دعوت پر صدر مسعود پزشکیان جمعرات کو عشق آباد جائیں گے۔
سعودی ولی عہد نے ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران مشرق وسطی میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی آج سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ایک اچھی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ بچوں کی خوبصورت اور معصوم دنیا کو بڑوں کی جنگ اور اقتدار پسندی سے آلودہ نہيں کرنا چاہیے۔
ایران کے صدر نے صیہونی حکومت کے لئے یورپ اور امریکہ کی حمایت اور انسانی حقوق کے دفاع میں ان ممالک کے دہرے رویے پر کڑی تنقید کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے واقعات نے ثابت کردیا کہ اب فلسطینیوں کے سامنے اپنی تقدیر رقم اور باعزت اور پرامن زندگی بسر کرنے کے لئے استقامت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آج مسئلہ فلسطین دنیا کے سب سے بڑے مسئلے میں تبدیل ہو چکا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے آپریشن طوفان الاقصی کی سالگرہ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرکے اس آپریشن کو غاصب اور ظالم صیہونی حکومت کے خلاف ملت فلسطین کی قانونی مجاہدت کی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔