غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، اسی درمیان فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے بھی غاصب اسرائیلی ٹھکانوں پر اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج سے کہا ہے کہ وہ غزہ سے نکل جائے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے مزاحمت کی شرائط کو قبول کرلے۔
شام میں فلسطین کی جہاد اسلامی کے نمائندے نے جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل کی شہادت سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔
لبنان میں غاصب اسرائیلی حکومت نے ایک گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
فلسطینی مجاہدین اور اسرائیلی فوجیوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
یمنی حکام نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ پر حملے ہوتے رہیں گے اور جنگ جاری رہے گی اس وقت تک اسرائیل کے کسی بھی بحری جہاز کو مقبوضہ فلسطین کی طرف نہيں جانے دیا جائے گا ۔
صیونی فوجیوں نے شمالی مقبوضہ بیت المقدس پر حملہ کیا ہے۔
فلسطین کے حامیوں نے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پورے ہالینڈ میں اہم ریلوے اسٹیشنوں پر احتجاجی دھرنے دیئے اور غزہ پٹی میں فورا جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
حزب اللہ لبنان نے غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کی امریکی تجویز کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
خان یونس میں تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ساتھ جھڑپ میں 5 غاصب اسرائیلی فوجی مارے گئے۔