انصاراللہ کے خلاف اتحاد بنانے میں اسرائیل کو منہ کی کھانی پڑی
Dec ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
انصاراللہ کے خلاف اتحاد بنانے میں اسرائیل کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ایک عبرانی ویب سائٹ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے حکام اب تک یمن میں انصار اللہ کے خلاف امریکی قیادت میں اتحاد بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
واللا سائٹ نے لکھا، عسکری ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام اور سیاسی شخصیات اب تک یمن کی انصار اللہ پر وسیع پیمانے پر حملہ کرنے کے لیے امریکی قیادت میں اتحاد بنانے میں ناکام رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مسئلے میں ممکنہ تبدیلی کیلئے شاید وہ امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس گیپ انصار اللہ کے "کشش ثقل کے مراکز" کو نشانہ بنانے سے روکتا ہے، جس کی وجہ سے مہنگے فضائی حملوں کی تاثیر کم ہوتی ہے۔