حزب اللہ نے اپنے میڈیا سیل کے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت سے اس حملے کا بدلہ لیا جائے گا۔
یمن کی مسلح افواج نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین میں یافا اورعسقلان کے علاقوں میں اہم صیہونی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے عوام کی جاری نسل کشی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس جارح حکومت کو اقوام متحدہ سے نکالے جانے کے لئے رکن ممالک کے درمیان اتفاق رائے کا مطالبہ کیا۔
حزب اللہ کی میڈیا سیل کے سربراہ محمد عفیف آج بیروت میں رأس النبع پر قدس کی غاصب اور جابرصیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہو گئے۔
ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے میڈیا چیف محمد عفیف کو بیروت میں رأس النبع پر صیہونی حکومت کے حملے کے دوران شہید کر دیا گیا ہے۔
صہیونی فوج کے سابق اعلی افسر نے کہا ہے کہ حزب اللہ اور حماس کو ختم کرنا اسرائیلی فوج کی بس کی بات نہیں ہے۔ یہ جنگ ہمیں نابود کردے گی۔
عراق کی تحریک استقامت نے مقبوضہ جنوبی فلسطین میں ایلات بندر گاہ میں دو اہم صیہونی اہداف کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
انصاراللہ یمن کے رہبر نے جمعرا ت کو اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا کے بنکر بسٹر بموں اور بھوک کے اسلحے سے غزہ کے عوام کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور انہیں دربدر کیا جارہا ہے۔
حزب اللہ نے ایک بار پھر شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں اور اسی طرح تل ابیب میں اسرائیل کی وزارت جنگ کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں صیہونی دشمن پر کاری ضرب لگائی ہے۔