بحرینی حکومت نے ملک میں علما کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے
عراق کے شہر فلوجہ کے پندرہ ہزار سے زائد شہری وہاں سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں
دہشت گرد گروہ داعش نے شمالی حلب میں چھتیس افراد کا قتل عام کیا ہے۔
تل ابیب کے میئر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ دو فلسطینی نوجوانوں کا شہادت پسندانہ حملہ فلسطینیوں کی سر زمینوں پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کا نتیجہ ہے
افغانستان کے صوبے ننگرہار کے رودات شہر کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ساٹھ سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
بحرین میں شاہی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے شرکا نے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی پر زور دیا ہے۔
سعودی عرب نے دہشت گرد گروہ داعش کی مالی امداد کا اعتراف کیا ہے۔
حکومت افغانستان نے اہم طالبان کمانڈروں کو نشانہ بنانے کے لیے فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان داعشی دہشت گردوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد، فلوجہ کے جنوبی علاقے میں داخل ہوگئے ہیں۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس نے بین الاقوامی اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ فلوجہ کے پناہ گزینوں کی صورتحال کے بارے میں متعصب اور جانبدار ذرائع ابلاغ کی جعلی رپورٹوں پر یقین کرنے کے بجائے ، ان پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ کریں-