میڈیا ذرائع نے تل ابیب میں ایک کار بم دھماکے کی خبر دی ہے۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے خلاف استقامتی محاذ کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ایران کے نگراں صدر محمد مخبر نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ٹیلی فونی گفتگو میں ایران کے لئے روسی گیس منتقلی کے منصوبے کو دونوں ملکوں کی معیشت اور پورے علاقے کے اقتصادی مفاد میں قرار دیا۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے امریکہ کی نئی معاشی پابندیوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ معاشی جنگ کا ایک حصہ ہے کہ جو امریکہ نے ایران کے مظلوم عوام کے خلاف عائد کی ہیں۔
غزہ کی پٹی میں فلسطینی حکومت کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی فوج کے حملوں کی وجہ سے ہر روز قحط میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں تقریبا پچاس مقامات پر صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہيں۔
حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں۔
تحریک حماس نے اس تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ کی بہن کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عرب، اسلامی ممالک اور دنیا کے آزاد لوگوں سے صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے کے لیے ہر سطح پر دباؤ بڑھانے کی درخواست کی ہے۔
آج اٹھارہ ذی الحجہ عید غدیر کا دن ہے- اس دن پوری دنیا کے مسلم ملکوں سمیت اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی عید غدیر انتہائی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔