روزنامہ گارڈین نے اپنے تجزیئے میں لکھا ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کے لئے امریکی مطالبے کو مسترد اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو قتل کرکے بائيڈن کی پوزیشن مشکوک کردی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم کو برداشت نہیں کیا جا سکتا اور ان کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے کہا ہے کہ بیروت کے علاقے ضاحیہ میں صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں اس کے دو کمانڈر شہید ہو گئے ہیں۔
انصار اللہ کے میڈیا ونگ کے نائب سربراہ نصرالدین عامر نے کہا ہے کہ ساحلی شہر الحدیدہ پر اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لبنان پر صہیونی حکومت کے حملوں میں ایک سو نو افراد شہید ہو گئے ہیں۔
دشتگرد صیہونی حکومت کے فضائیہ فورسز نے اس حملے میں 80 بنکر بسٹر بم گرائے، جن میں سے ہر ایک میں ایک ٹن دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔
لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں اس تحریک کی مرکزي کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کی شہادت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان کے متعدد علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیدحسن نصراللہ کی شہادت کا سوگ منایا جا رہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بے عملی صیہونی حکومت کے جرائم کے جاری رہنے کی اہم وجہ ہے۔