-
دہلی میں "انڈیا بلاک" کی پریس کانفرنس: گیانیش کمار کا استعفیٰ ہمارا مشن، راہل گاندھی
Oct ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۹:۴۵ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں آج کانگریس لیڈر اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی سرکاری رہائش گاہ پر انڈیا بلاک کے اراکین پارلیمان، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور طلبہ تنظیموں کی ایک میٹنگ "ٹی پارٹی" اور اس کے بعد پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔
-
ہندوستان: مودی کو "کمانڈر اِن تھیف" کہنے پر راہل گاندھی کے خلاف مقدمے میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر سپریم کورٹ کی روک
Oct ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۸ہندوستانی سپریم کورٹ نے منگل کے روز کانگریس رہنما راہل گاندھی کے خلاف درج مجرمانہ ہتکِ عزت کے مقدمے میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر عبوری روک لگا دی ہے۔ یہ کیس وزیر اعظم نریندر مودی کو مبینہ طور پر 'کمانڈر ان تھیف' کہنے والے ان کے مبینہ بیان پر چل رہا ہے۔
-
دہلی میں ایس آئی آر کی مخالفت میں اب تک کا سب سے بڑا احتجاج کیا گیا، راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر "انڈیا بلاک" کی آج میٹنگ
Oct ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۴:۵۳کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں پیر کو دہلی میں سپریم کورٹ تک مارچ کیا گیا جو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے اور ایس آئی آر کی منسوخی کے لیے اب تک کا سب سے بڑا احتجاج بن گیا ہے۔
-
دہلی میں خواتین صحافیوں سے مبینہ بدسلوکی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا
Oct ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۱:۵۸ہندوستانی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریہ کانت نے دہلی پولیس کے سینئر افسر کو ذاتی طور پر پیش ہو کر وضاحت دینے کی ہدایت دیتے ہوئے صحافیوں کے تحفظ کا مطالبہ کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔
-
دہلی ہائی کورٹ کے وکلا آج بازوؤں پر کالی پٹی باندھ کر عدالتوں میں حاضر ہوئے
Oct ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۷:۴۲ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں سپریم کورٹ کے باہر 10 اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر کے استعفے اور ایس آئی آر کے خلاف پرامن احتجاج کے دوران دہلی پولیس نے وکلا کو حراست میں لیا تھا۔ اس کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ کے وکلا بازوؤں پر کالی پٹی باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوئے۔
-
ہندوستان: دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کی ممانعت، احتجاج کے لیے شہر کے تین مقامات مقرر
Oct ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۵:۰۰ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں پولیس نے احتجاجی مظاہرے منعقد کرنے کے لیے مقررہ جگہ میں تبدیلی کر دی ہے۔
-
ہندوستان نے دہلی احتجاج سے متعلق اقوام متحدہ کے ریماکس کو "غیر ضروری مداخلت" قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا
Oct ۱۱, ۲۰۲۶ ۱۴:۵۰ہندوستان نے دہلی میں احتجاج کے موقع پر ہونے والی وسیع گرفتاریوں پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کے تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نامناسب ہیں اور ملک کے اندرونی معاملات میں غیر ضروری مداخلت ہیں۔
-
ہندوستان: دہلی میں سی جے پی کا احتجاج اتوار کو دوسرے دن بھی جاری، شہر میں سخت سیکورٹی انتظامات بھی برقرار
Oct ۱۱, ۲۰۲۶ ۱۳:۲۷ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں اتوار کو مسلسل دوسرے دن بھی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی برطرفی کے مطالبے کے ساتھ کاکروچ جنتا پارٹی، سی جے پی، کی طرف سے احتجاج کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
-
ہندوستان: دہلی میں مظاہرین کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
Oct ۱۰, ۲۰۲۶ ۲۳:۴۲میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں ہفتے کے روز ہونے والے احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہوئی ہیں جن پر اقوام متحدہ نے اظہار تشویش کیا ہے۔
-
ہندوستان: دہلی میں الیکشن کمیشن کے خلاف زبردست احتجاج، 4 سابق وزرائے اعلیٰ سمیت سینکڑوں افراد حراست میں
Oct ۱۰, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۹ووٹر لسٹوں کی 'خصوصی نظر ثانی' (ایس آئی آر) میں مبینہ بے ضابطگیوں اور چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے فوری استعفے کے مطالبے پر دہلی میں زبردست احتجاج کی خبریں ہیں۔