غزہ کے رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت کے ہوائی حملے بدستور جاری ہیں۔
غزہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پچاس فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غاصب اسرائیل کی بقا کا انحصار علاقائی بحرانوں پر ہے کہا کہ نیتن یاہو جنگ کے ذریعے اپنی سیاسی زندگی کا تحفظ کرنا چاہتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران نے امریکہ کو ایک پیغام اور سنجیدہ وارننگ دی ہے کہ یمن کے خلاف بحیرۂ احمر میں برطانیہ کے ساتھ اس کی مشترکہ کارروائی ایک سنگین اور اسٹریٹیجک غلطی ہے۔
نجات اسرائیل نامی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ خان یونس میں 50 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جو 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی فوج کا ایک دن میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ جنگ و جارحیت جاری رہنے کی صورت میں قیدیوں کے تبادلے کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔
خبری ذرائع نے پیر کی شام کو مشرقی شام میں غاصب امریکہ کے فوجی اڈے پر میزائل حملوں کی اطلاع دی۔
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے آج پیر کو تل ابیب میں اسرائیلی پارلیمنٹ پر اچانک دھاوا بول دیا اور پارلیمنٹ کے اندر گھس کر ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کا اجلاس روکنا پڑا۔
اسلامی استقامتی تحریک حماس کے فوجی بازوعزالدین القسام بریگیڈ نے صیہونی فوج کا ایک ٹینک تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔
تحریک حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم نے پورے علاقے کو جنگ میں جھونک دیا ہے۔