امریکی صدر جو بائيڈن نےدعوی کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے سلسلے میں دو حکومتی راہ حل نیتن یاہو کے دورحکومت میں ناممکن نہیں ہے۔
یورپی یونین نے تحریک حماس اور جہاد اسلامی کی متعدد شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کردی ہيں۔
صیہونی فوجیوں نے بمبار طیاروں اور توپخانوں سے ایک بار پھر غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری اور گولہ باری کی ہے.
میکسیکو اور چلی نے غاصب اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ غزہ پٹی میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کرے۔
ہندوستان کے جنوبی شہر حیدرآباد میں منعقدہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اجلاس میں مظلوم فلسطینیوں کی دادرسی نہ کرنے پر مسلم حکومتوں کی بزدلی کی شدید الفاظ میں مذت کی گئی۔
یورپی پارلیمنٹ نے پہلی بار غزہ میں جنگ بندی اور بحران کے خاتمے سے متعلق راہ حل کے لئے سیاسی کوششیں شروع کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
خان یونس میں تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ساتھ جھڑپ میں 5 غاصب اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی مہدی طارمی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت واجب ہے اور ہم ان سے کہتے ہیں کہ ان سخت حالات میں مضبوط رہیں۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے ڈیووس اقتصادی فورم میں اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی جنگ پورے خطے میں پھیل جانے کا امکان ہے۔
یمنی حکومت کے ترجمان نے تحریک انصاراللہ کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں ڈالنے کے امریکی فیصلے کے بارے میں کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات ملت فلسطین کی حمایت میں رکاوٹ نہيں ڈال سکتے۔