Aug ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • غزہ میں نامہ نگاروں پر دہشتگردی کا بے بنیاد الزام لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے، نامہ نگاروں کے بین الاقوامی فیڈریشن

نامہ نگاروں کی بین الاقوامی فیڈریشن نے اسرائيلی حکومت سے فلسطین بالخصوص غزہ میں نامہ نگاروں پر دہشت گردی کا بے بنیاد الزام لگانے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین الیوم کے مطابق نامہ نگاروں کی بین الاقوامی فیڈریشن نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے ذرائع ابلاغ کی مخالفت اور غزہ کے نامہ نگاروں پر دہشتگردی کا الزام ان کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ فلسطینی نامہ نگاروں کی حامی صحافیوں کی ایک تنظیم نے فلسطینی نامہ نگاروں پر دہشت گردی کا بے بنیاد الزام لگاکر ان کی شبیہ بگاڑنے کی صیہونی حکومت کی کوشش کی مذمت کی ہے۔
صحافیوں کی اس تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حکومت کے حملوں میں نامہ نگاروں کی شہادتوں کی تحقیقات ضروری ہیں اور صیہونی حکومت کو چاہیے کہ اس سلسلے میں آزادانہ تحقیقات کے لئے حالات فراہم کرے۔ صحافیوں کی اس تنظیم نے اسرائیلی حکومت سے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے نامہ نگاروں پر دہشت گردی کا الزام لگانے کے سلسلہ بند کرے۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت ایسی حالت میں غزہ کے نامہ نگاروں اور صحافیوں پر دہشت گردی کا الزام لگاتی ہے کہ سات اکتوبر 2023 سے غزہ پر اس کے وحشیانہ حملوں ميں چالیس ہزار بے گناہ فلسطینی شہری شہید اور بانوے ہزار زخمی ہوچکے ہیں جن میں دو تہائی سے زیادہ عورتیں اور بچے ہیں۔

ٹیگس