غزہ میں صیہونی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، دو فلسطینیوں کو جو اپنے گھر واپس جانے کی کوشش کررہے تھے، گولی مار کر شہید کردیا۔
یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے اس علاقے میں صیہونی حکومت کے جرائم کے تازہ ترین اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے۔
کیوبا کے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے دارالحکومت ہوانا میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
سینکڑوں اسرائیلیوں نے تل ابیب میں صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے مظاہرہ کیا ہے۔
مصر کے صدر نے کہا ہے کہ غزہ کے زخمیوں کی منتقلی اور انسان دوستانہ امداد رسانی کے لئے رفح گزرگاہ کو کھلا رکھا جائے گا۔
فلسطین کی تحریک حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی مدت میں ممکنہ توسیع کی امید ظاہر کی ہے۔
تحریک حماس نے کہا ہے کہ وہ صیہونی فوجی افسران کو اس جگہ جانے کی اجازت نہیں دے گی جہاں اسرائیلی قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔
ایک صیہونی اخبار کے مطابق غاصب اسرائیلی فوجی غزہ میں عارضی نہیں بلکہ طویل جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔
قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کا عمل کل جمعہ صبح 7 بجے سے شروع ہوگا اور قیدیوں کے پہلے گروپ کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔
غزہ میں فلسطینی مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کے امداد رسانی اور روزگار کے ادارے انروا کے اسکولوں پر صیہونی حکومت کے حملوں میں ایک سو اکیانوے فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔