Jan ۰۳, ۲۰۲۴ ۲۰:۳۶ Asia/Tehran
  • اسرائیل نے اپنے 250 فوجیوں کو ملازمت سے نکال دیا

اسرائیل نے غزہ جنگ میں نفسیاتی مشکلات کی وجہ سے اپنے 250 فوجیوں کو برطرف کردیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ایک اسرائیلی ویب سائٹ "والا" نے غزہ پٹی پر زمینی حملے کے آغاز کے بعد سے اب تک غاصب اسرائیلی فوجیوں کے نفسیاتی مشکلات شدید ہونے کی وجہ سے 250 فوجیوں کو برطرف کرنے کا اعلان کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ کے جاری رہنے اور میدان جنگ میں غاصب اسرائیلی فوج کی مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکامی نیز فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے گھات لگا کر کئے جانے والے حملوں کے خوف سے غاصب اسرائیلی ویب سائٹ "والا" نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ "غزہ کی پٹی پر زمینی حملے شروع کرنے کے بعد سے اسرائیلی فوجیوں کی دماغی صحت متاثر ہوئی ہے اور ان فوجیوں میں سے 76 فی صد کا میدان جنگ میں ہی ابتدائی نفسیاتی علاج کرایا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق دستیاب اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً ایک ہزار اسرائیلی فوجی میدان جنگ میں ابتدائی علاج کے باوجود صحت یاب نہیں ہوئے اور انہیں مزید علاج کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجی کمان شدید نفسیاتی مسائل میں مبتلا فوجیوں کی تعداد میں اضافے پر گہری تشویش کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں تقریباً 22 ہزار فلسطینی شہید اور 57 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف غاصب صیہونی فوج کے حملوں پر پوری دنیا کے عوام کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے لیکن ابھی تک اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی ادارے ان حملوں کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

 

ٹیگس