شہدائے غزہ کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کرگئی
Jan ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد بائیس ہزار سے زيادہ ہوگئی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ کے شہیدوں کی تعداد بائیس ہزار تین سو پندرہ اور زخمیوں کی تعداد ستاون ہزار تین سو ہوگئی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے کہا کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دس جارحانہ حملے کئے ہیں جس میں ایک سو اٹھائیس فلسطینی شہید اور دو سو ستر کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے خان یونس کے علاقوں پر بمباری کی ہے جس میں دس فلسطینی شہید ہوگئے۔