اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے غزہ پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کے مسلسل جرائم کی مذمت کی ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے ایک بیان جاری کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مسعود پزشکیان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ایران کے نگراں وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے بعض رکن ممالک ایجنسی سے اپنے سیاسی اہداف کے لئے کام لینے کی کوشش کررہے ہیں، اس سے یقینا اس بین الاقوامی ادارے کی شناخت اور اس کے پیشہ ورانہ کردار کو نقصان پہنچے گا۔
غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم رکوانے کے لئے اسلامی ممالک کے ہنگامی اور مشترکہ اقدام پر تاکید کرتے ہوئے اس سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے پر زور دیا ہے۔
اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کا مشترکہ اقدام ناگزیر ہو گیا ہے، یہ بات پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہی ہے۔
دنیا کے مختلف ملکوں، تنظیموں اور گروہوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کے بارے میں قرارداد کی منظوری میں امریکی رکاوٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ویٹو کے حق کا غلط استعمال کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں زور دیکر کہا گیا ہے کہ بیت المقدس فلسطین کا اٹوٹ حصہ اور اس کا دارالحکومت ہے اور مسجد الاقصی مکمل طور پر مسلمانوں کی عبادتگاہ ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے اسلامی تعاون تنظیم غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں صرف مذمت پر ہی اکتفا نہ کرے بلکہ صیہونی حکومت کو لگام دینے کے لئے عملی اقدامات کرے.
اسلامی تعاون کی تنظیم کے ملکوں کے وزرائے خارجہ نے جدہ اجلاس کے اختتامی بیان میں، غیر مشروط طور پر غزہ میں صیہونی حکومت کے مظالم فوری بند کئے جانے کامطالبہ کیا ہے
غزہ کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزرائے اطلاعات و نشریات کا ہنگامی اجلاس ترکیہ کے استنبول شہر میں شروع ہو گيا۔