اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے تمام افغان طلبہ اور طالبات کے لئے ہر سطح کی تعلیم و مہارت تک رسائی ممکن بنانے پر زور دیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے قرآن مجید کی مسلسل توہین کو روکنے کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے آن لائن ہنگامی اجلاس کے دوران اپنی تجاویز پیش کیں۔
مسلمانوں کی جانب سے شدید احتجاج اور اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے اجلاس کے موقع پر قرآن مجید کو ایک بار پھر سویڈن میں نذر آتش کیا گیا-
صیہونی دہشتگردوں نے گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں ایک کار پر فائرنگ کر کے تین فلسطینی نوجوانوں کو قتل کر دیا جس پر ایران اور اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا آن لائن ہنگامی اجلاس پیر 31 جولائی کو ہوگا۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (UNHRC) میں مذہبی منافرت اور تعصب کے خلاف قرارداد پیش کی گئی تھی جس پر آج سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ یہ قرارداد سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے کے تناظر میں پیش کی گئی تھی۔
اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات روکنے کیلیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
او آئی سی نے ایران کی تجویز پر ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم نے بیت المقدس کا تشخص ختم کرنے کی غرض سے غاصب صیہونی حکومت کے اقدامات کی مذمت کی ہے اور تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت کے غاصبانہ اقدامات علاقے میں بدامنی و عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے مسجد الاقصیٰ کے خلاف ناجائز صیہونی حکومت کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور فلسطین کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس طلب کر لیا ہے۔