نیٹو کے سکریٹری جنرل نے ایک بار پھر کہا ہے کہ معاہدہ شمالی اقیانوس نیٹو یوکرین کے لئے طویل عرصے تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔
ماسکو کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ بند کرانے کے سلسلے میں ہندوستان کی ثالثی اور وساطت کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک بیان میں یوکرین کو ممکنہ طور پر دور مار کروز میزائل فراہم کئے جانے پر امریکہ کو سخت خبردار کیا ہے۔
روس نے یوکرین کے شہر پولٹاوا میں ایک بڑا حملہ کیا ہے جس میں پچاس کے قریب ہلاکتوں اور دو سو سے زائد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ تہران میں حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے پر مبنی دہشت گردانہ حملہ ایران کو مشتعل کرنے کے لئے تھا لیکن تہران اشتعال انگیز اقدامات کے زیر اثر کبھی نہیں آئے گا۔
امریکی پابندیوں کے جواب میں روس نے بھی امریکی شہریوں پر پابندی عائد کردی۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے یوکرین کے دورے سے واپسی کے بعد کل روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں انہوں نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے اپنی بات چیت پر تبادلہ خیال کیا۔
روسی صدر پوتین نے ڈاکٹر پزشکیان کو روس میں ہونے والے برکس اجلاس میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک کا ایک ٹی یو- ٹوئنٹی ٹو ایم تھری Tu-22M3 اسٹریٹجک بمبار طیارہ سائبیریا کے علاقے ارکتسک میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی پویلین میں 10ویں روسی بین الاقوامی تکنیکی و فوجی نمائش کے پہلے دن ایران کی دفاعی صنعت خاص طور پر ڈرون طیاروں اور اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم کا استقبال کیا گيا ۔