روس نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین سے صلح اسی صورت میں ہوسکتی ہے جب کی ایف نیٹو اور یورپی یونین کی رکنیت کی درخواست سے پسپائی اختیار کرے۔
ایران نے یوکرین کی جانب سے تہران کے خلاف بے بنیاد الزامات پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اُس کی وجہ یورپ سے زیادہ سے زیادہ امداد لینے کی کوشش کو قرار دیا ہے۔
روس اور یوکرین کے فوجیوں کے مابین گھمسان کی جنگ جاری ہے اور زمینی حقائق سے پتہ چلتا ہے کہ روس کی پوزیشن مغربی دنیا کی تمام تر حمایت و مدد کے باوجود مستحکم ہے۔
جاپان نے روس کا مقابلہ کرنے اور یوکرین کی فوج کو مضبوط بنانے کے لیے یوکرینی فوج کو سو فوجی گاڑیوں کا تحفہ دیا ہے۔
روس کی فیڈرل سیکورٹی کے ادارے نے کہا ہے کہ روس کی ایٹمی تنصیبات پر یوکرین کا دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا نے کہا ہے کہ جاپان کا نیٹو تنظیم میں شامل ہونے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
روس کے صدر نے کہا ہے کہ ایسی حالت میں کہ مغربی ممالک دنیا میں بحران و بد امنی کے درپے رہے ہیں، ایشیا سےافریقہ تک آزاد و خود مختار ممالک کو چاہئے کہ دنیا میں ناقابل تقسیم سیکورٹی کے قیام میں مدد دیں۔
سحر نیوز رپورٹ
روس کے وزیراعظم نے کہا کہ بہت سے ملکوں نے روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
آئی اے ای اے کے سربراہ نے یوکرین کے زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کی سیکورٹی کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔