Jul ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکی سی آئے کے سربراہ کی یوکرینی صدر سے خفیہ ملاقات

یوکرین کی جنگ کی آگ مزید بھڑکانے کیلئے بد نام زمانہ امریکہ کی جاسوسی کی تنظیم سی آئی اے کے ڈائریکٹر یوکرین پہنچے۔

سحر نیوز/دنیا: امریکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے یوکرین پہنچ کر وہاں کے صدر زیلنسکی اور یوکرین کے انٹیلی جنس حکام سے ملاقات کی۔

ولیم برنس کا یوکرین کا یہ دورہ ویگنر گروپ کی بغاوت سے پہلے ہوا تھا اور ولیم برنس کی ملاقات میں ویگنر گروپ کی بغاوت کا موضوع نہیں تھا۔ تاہم امریکہ نے اس دورے کو خفیہ رکھا تھا اور اب چند روز بعد اس دورے کی تفصیلات میڈیا کو جاری کی گـئی۔

ٹیگس