یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے انچارج جوزف بورل نے یوکرین کی فوجی امداد کے بجٹ میں ساڑھے تین ارب یورو اضافہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
یوکرین جنگ میں شدت آنے کے ساتھ ہی امریکی حکام روس کا نام دہشت گردی کے حامی ممالک کی فہرست میں شامل کرنے سمیت اس پر مزید پابندیاں لگانے کی کوشش میں ہیں۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے وسطی ایشیا کے علاقے میں مغرب کے روس مخالف اقدامات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
لندن کا کہنا ہے کہ یوکرین کو سیکڑوں میزائل اور ڈرون بھیجے جائیں گے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپ کے رویے کے پیش نظر، سن انیس سو نوے میں ہونے والے کنونشنل فوجی معاہدے میں واپسی ناممکن ہے۔
نیٹو کے سربراہ اپنے آئندہ اجلاس میں اس تنظیم میں یوکرین کی رکنیت کا مسئلہ نہیں اٹھائیں گے۔
یوکرین کی جنگ کے شعلے مزید شعلہ ور ہونے کے ساتھ ہی جنگ کو ختم کرانے کیلئے ثالثی کی کوشیں بھی ماند پڑتی جا رہی ہیں۔
روس نے اتوار کو یوکرین کے مختلف شہروں پر میزائلوں اور توپخانوں سے حملے کئے جن میں یوکرین کو بھاری نقصان پہنچا، جواب میں یوکرین کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے بھی روس کے کئی میزائلوں کو مار گرایا ۔
روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے پیشن گوئی کی ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کا حشر بھی جرمنی کے نازی ڈکٹیٹر ہٹلر جیسا ہو گا۔
سحر نیوز رپورٹ