یورپی کمیشن کی سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین نے جنگ یوکرین کی ابتدا سے اب تک کی ایف کو انیس ارب یورو کی امداد فراہم کی ہے۔
روس کی فضائیہ نے یوکرین کے دفاعی سسٹم کو خودکش ڈرون سے حملہ کرکے تباہ کر دیا۔
روسی وزارت دفاع کے اعلان کےمطابق یوکرینی سرحد کے نزدیک ایک شوٹنگ رینج میں دو رضاکارفوجیوں نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس سے 11فوجی ہلاک اور 15زخمی ہوگئے ہیں۔
ایک امریکی سینیٹر کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ واشنگٹن ریاض کو نئے ہتھیاروں کی فراہمی روک دے گا۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے یورپ کو سیاسی آزادی کا گہوارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یوکرین پر جوہری حملہ کیا گیا تو روس کو سخت نقصان پہنچے گا۔
روس کے صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو یوکرین کو ایک ملک کی حیثیت سے ختم نہیں کرنا چاہتا۔
روس اور یوکرین کے خلاف جنگ جاری ہے جس میں دونوں فریق کو شدید نقصان ہوا ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
بیلا روس نے بھی اپنی مسلح افواج کو ہر قسم کے حالات کے مقابلے کے لئے پوری طرح تیار رہنے کے احکامات صادر کردیئے ہیں۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف اور ساحلی شہر اودیسا سمیت ملک کے مختلف علاقوں پر روس کے ڈرون اور میزائل حملے بدستور جاری ہیں۔