عراق کی اسلامی مزاحمت نے شام میں خرب الجیر علاقے میں امریکہ کے زیر کنٹرول اڈے پر ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔
امریکی مظاہرین نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی، واشنگٹن کی جانب سے حمایت جاری رہنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فلسطین میں جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ پر تین بار حملے کئے ہيں۔
عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہاہے کہ عراق کی سرزمین پر حملے، اس ملک کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔
شام کے صوبے دیروالزور پر امریکہ کے ہوائی حملے میں اس علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔
عراق پر امریکی یلغار کے کچھ گھنٹوں بعد داعش دہشتگردوں نے مغربی صوبہ الانبار میں فوج اور الحشدالشعبی کے اڈوں پر حملہ کیا ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک اہم رہنما محمود مرداوی نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے کے ردعمل میں کہا ہے کہ جنگ بندی اور غزہ سے فوجی انخلا کے بغیر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
مشرقی شام میں امریکی فوجی ٹھکانے پر جمعرات کی رات پھر ڈرون حملہ ہوا ہے۔
امریکہ کے اب تک اڑتالیس شہروں میں غزہ میں جنگ بندی کی حمایت میں قراردادیں منظور کی گئی ہیں۔
امریکی نمائندے کا کہنا ہے کہ غزہ میں مارے جانے والے بچے عام شہری نہیں ہیں۔