تحریک انصاراللہ نے امریکہ کے بحری اتحاد کی تشکیل کے اعلان کے بارے میں کہا ہے کہ اس اتحاد کا مقصد صیہونی حکومت کو غزہ میں فلسطینیوں پر حملے جاری رکھنے کی ترغیب دلانا ہے۔
یمن کے ایک عہدیدار نے، بحیرہ احمر میں سیکوریٹی کے بہانے بحری اتحاد کے لئے امریکہ کی تگ و دو کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ واشنگٹن کی ان کوششوں کا، صیہونی حکومت کے خلاف یمنی فوج کی کارروائيوں پر کوئي اثر نہيں پڑے گا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی معاہدے کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار یورپ اور امریکہ ہیں۔
شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
اکثر امریکی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری بحران صیہونی حکومت کی تحلیل اور مقبوضہ فلسطین کو حماس اور فلسطینی عوام کے سپرد کر کے ہی حل ہو سکتا ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے بائيڈن حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ طول پکڑنے سے امریکہ کو اسرائیل کی حمایت کی زيادہ قیمت چکانی پڑے گی۔
امریکی ایوان نمائندگان کی مسلم رکن الہان عمر نے ایک بار پھر صیہونی حکومت پر جنگی جرائم انجام دینے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ اس نے لاکھوں فلسطینی عوام اور قیدیوں کی جان مزید خطرے میں ڈال دی ہے۔
امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد میں 12 فی صد اضافہ ہوگیا ہے جس سے امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنا دورۂ ہندوستان منسوخ کردیا ہے۔ ان کو ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
امریکی شہریوں نے ایک اسلحہ ساز کمپنی کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔