امریکہ صہیونی حکومت کو ہتھیار خریدنے کے لئے 3 ارب 500 ملین ڈالر کی امداد دے گا۔
قطر، مصر اور امریکا نے حماس اور صیہونی حکومت کو غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں امریکا کے دو جنگی جہازوں سمیت تین بحری جہازوں پر حملے کی خبردی ہے۔
امریکہ میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ اس پر امریکی سیاستداں یا سرکاری افسران کے قتل کی ممکنہ سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
عین الاسد بیس پر میزائل حملہ ہوا ہے جس میں متعدد امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
تہران میں فلسطین کی تحریک حماس کے نمائندے نے شہید اسماعیل ہنیہ کے فقدان کو ایک عظیم فقدان قرار دیا اور کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت ، مزاحمت کے شعلہ ور ہونے اور فلسطینی عوام کی مقاومت میں مزید شدت آنے کا باعث بنے گی۔
یمن کی فوج نے ملک کے شمالی صوبے صعدہ میں امریکی ڈرون "یو ایس MQ-9” کو مار گرایا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کے ایڈوائزر نے کہا ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لینے والا آپریشن نیا اور چونکا دینے والا ہوگا۔
ایران میں حماس کے نمائندے خالد قدومی نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل امریکہ کی اجازت سے ہوا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل پر حملے کی طاقت اور ارادہ دونوں رکھتا ہے اور ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے اسرائیل سے انتقام لینے کے بیان کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔