یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ مذاکرات میں پیشرفت اور قیام امن اسی وقت ممکن ہوگا جب ریاض کے عملی اقدامات کا نتیجہ سامنے آئے۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی قیدیوں سے متعلق کمیٹی نے انسانی ہمدردی کے ناطے 77 سعودی اتحاد کے قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر صیہونی دھاوے اور روزے دار فلسطینیوں پر جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صیہونی جارحیت کی مذمت اور غاصب صیہونی حکومت سے صرف اظہار نفرت کو ناکافی قرار دیا ہے۔
دسیوں یمنی شہری مالی امداد حاصل کرنے کی جد و جہد کے دوران شدید اژدہام کے باعث اپنی جان دے بیٹھے۔ یمنی عوام کو جنگ کے باعث شدید بدحالی اور فقر و غربت کا سامنا ہے۔
یمن کی پارلیمنٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ قیدیوں کا تبادلہ منصفانہ اور ہمہ گیر بنیادوں پر قیام امن کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے انسانی حقوق کے وزیر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق اور آزادی کے حوالے سے صرف بیان جاری کرتا ہے اور اقوام متحدہ کا انسانی حقوق اور آزادی کے حوالے سے دوھرا معیار ہے۔
سعودی عرب نے یمن کے کچھ اور قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نےکہا ہے کہ سعودی عرب سے ہمارے مطالبات غیر معمولی نہیں ہیں اور ہم فضائی حدود کی آزادی، محاصرے کے خاتمے اور تیل و گیس کی آمدنی سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کئے جانے کے خواہاں ہیں۔
یمن اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے تحت ایک سوپچاس یمنی قیدی یمن کے دارالحکومت صنعا ہوائی اڈے پر پہنچ گئے
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی قیدیوں کے امور کی قومی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ جمعے سے آٹھ سو ستاسی قیدیوں کے تبادلے کے عمل کا آغاز ہو جائے گا۔