Nov ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • کیا یمنیوں نے پھر اسرائیل پر ڈرون حملہ کیا؟

امریکہ نے بحیرہ احمر کے آسمان پر یمنی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی فوج کی دہشت گرد مرکزی کمان سینٹ کام کے دعوے کے مطابق، ایک امریکی ڈسٹرائر نے جمعرات کو بحیرہ احمر کے آسمان پر یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے حملہ آور ڈرون کو مار گرایا۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایسے حالات میں کہ جب یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ فلسطین کی حمایت میں مقبوضہ فلسطین پر اپنے میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، امریکیوں نے ریڈ سی کے آسمان پر یمن کے متعدد ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی فوج کی دہشت گرد مرکزی کمان سینٹ کام نے سوشل نیک ورک ایکس  پر اپنے ورچوئل پیج پر لکھا کہ فوج نے یمن سے چھوڑے گئے متعدد حملہ آور ڈرونز کو مار گرایا ہے۔

امریکیوں کے مطابق 23 نومبر جمعرات کی صبح کو ڈسٹرائر تھامس ہڈنر نے یمن میں انصار اللہ کے زیر کنٹرول علاقوں سے داغے گئے کئی ڈرونز کو نشانہ بنایا۔

مغربی ایشیا میں براجمان دہشتگرد امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے اعلان کے مطابق اس ڈسٹرائر نے بحیرہ احمر میں گشت کے دوران ان ڈرونز کو مار گرایا اور اس واقعے سے جنگی جہاز اور اس کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

یمنی فوج اور اس ملک کی عوامی تحریک انصاراللہ کے عہدیداروں نے ابھی تک بحیرہ احمر پر ڈرون کو نشانہ بنانے کے امریکی دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس خبر کی تصدیق یا تردید کی ہے۔

ٹیگس