وینزویلا بحران: وینزویلا کے وزیرِ خارجہ نے ایرانی موقف کا شکریہ ادا کیا
وینزویلا کے وزیرِ خارجہ نے ایک پیغام ارسال کرکے امریکہ کی جارحیت کی مذمت میں ایران کے ٹھوس موقف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے وزیرِ خارجہ ایوان گل نے اپنے پیغام کے ساتھ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کی پیر کے روز کی پریس کانفرنس کے وہ حصے نشر کئے ہیں جن میں وینزویلا پر امریکی جارحیت اور صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کے اغوا کی مذمت کی گئی ہے۔
وینزویلا کے وزیرِ خارجہ نے اپنے اس پیغام میں امریکی جارحیت کی مذمت میں ایران کے موقف کو قابلِ قدر قرار دیا ہے اور اس کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ایران کے دفترِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنی پریس کانفرنس میں صحیح کہا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام ایک غیر قانونی اور اغوا ہے جس نے پورے دنیا کے عوام کی امن و سلامتی اور اقتدارِ اعلیٰ کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔