Aug ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے لئے امریکہ کی فوجی امداد، تل ابیب کے وجود کا باعث

مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب کے لئے واشنگٹن کی فوجی امداد کی پانچ سو ویں پرواز پہنچ گئی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے لئے امریکہ کی فوجی امداد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور سات اکتوبر دو ہزار تئیس کو جب سے جنگ غزہ شروع ہوئی ہے تل ابیب کو امریکی فوجی امداد موصول ہوتی رہی ہے اور فوجی امداد کا حامل پانچ سو واں طیارہ بھی پہنچ گیا ہے۔

مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے بیان کے مطابق اسرائیل کے لئے امریکہ کی فوجی امداد ہی تل ابیب کا وجود جاری رہنے کا باعث بنی ہے اور صیہونی حکومت، جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ جنگ غزہ کے آغاز سے ہی امریکہ نے صیہونی حکومت کے اتحادی کی حیثیت سے تل ابیب کو ہر طرح کے خطرناک ترین ہتھیار فراہم کئے ہیں جو فلسطینیوں کی نسل کشی کے لئے استعمال ہوتے رہے ہیں۔

ٹیگس