Oct ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • صہیونی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مطالبہ

انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے صہیونی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان میں جنگی جرائم کے بعد عالمی سطح پر صہیونی حکومت کے خلاف شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان پر جارحیت اور جنگی جرائم کے باوجود بعض مغربی ممالک اسرائیل کو ہتھیار فروخت کر رہے ہیں۔ تنظیم نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت پر عالمی پابندی عائد کی جائے۔
اس تنظیم نے مزید کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت کے ساتھ ہتھیار بنانے والے مواد کی فراہمی بھی روک دی جائے۔
یاد رہے کہ یورپی ممالک میں  جرمنی نے صہیونی حکومت کو تیس فیصد دفاعی ضروریات فراہم کرکے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا ہے۔

ٹیگس