دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری
کورونا وائرس نے عالمی سطح پر خوفناک شکل اختیار کرلی ہے اور یہ وبا رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے جبکہ اس سے دنیا بھر میں اب تک 258341 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 3727893 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکا اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں نہ صرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 72 ہزار 271 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 37 ہزار 633 ہو چکی ہے۔
امریکا کے اسپتالوں میں 9 لاکھ 64 ہزار 734 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 179 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 628 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 29 ہزار 315 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 13 ہزار 13 رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 29 ہزار 427 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 94 ہزار 990 ہو گئی۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 50 ہزار 561 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 25 ہزار 613 ہو چکی ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 25 ہزار 531 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 70 ہزار 551 ہو گئے۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 6 ہزار 993 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 67 ہزار 7 ہو گئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں 99 ہزار 970 افراد مبتلا ہوئے ان میں سے 80 ہزار 475 سے زائد صحت یاب ہوئے جبکہ 6 ہزار 340 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 200 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار 251 تک جا پہنچی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3ہزار 520 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 29 ہزار 491 ہو گئے۔
ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے مئی کے وسط میں شاپنگ سینٹرز، ہئیر سیلون اور چند دکانوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی جائے گی، گذشتہ چند ہفتوں سے ترکی کے 31 شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 451 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار 370 ہو چکی ہے۔
چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں اس وائرس سے اب تک کل ہلاکتیں 4 ہزار 633 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 883 ہو گئے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 لاکھ 27 ہزار 893 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 58 ہزار 341 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 22 لاکھ 27 ہزار 145 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 49 ہزار 248 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 لاکھ 42 ہزار 407 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔