کورونا بدستور بے لگام، زندگی کے لاکھوں چراغ گل ہو گئے
دنیا بھرمیں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد2 لاکھ 98 ہزار 174 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ 29 ہزار 810 ہو چکی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اب تک 85 ہزار197 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار 348 ہو چکی ہے۔
امریکا کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 34 ہزار 892 کورونا مریض زیرِعلاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 349 کی حالت تشویش ناک ہے ۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 33 ہزار 186 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 705 ہو گئی۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 31 ہزار 106 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 22 ہزار 104 رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 71 ہزار 95 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 104 ہو چکی ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 27 ہزار 74 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 78 ہزار 60 ہو گئے۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 7 ہزار 861 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 74 ہزار 98 ہو گئے۔
ایران میں کورونا وائرس میں اب تک ایک لاکھ 12 ہزار 725 افراد مبتلا ہوئے جن میں سے اب تک 89 ہزار428 افراد اللہ کے فضل و کرم سے صحت یاب ہوئے اور 6 ہزار 783 افراد جاں بحق ہوئے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 952 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 43 ہزار 114 ہو گئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 273 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 44 ہزار 830 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 212 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 271 ہو چکی ہے۔
ہندوستان میں کورونا وائرس کے 3722 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 78003 ہو گئی اوراس دوران 134 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2549 تک پہنچ گئی تاہم اب تک کورونا کے 26235 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
اُدھر پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 35 ہزار 788 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 770 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے ملک میں 25 ہزار 323 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں، جن میں سے 300 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 ہزار 695 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ 29 ہزار 810 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 98 ہزار 174 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 24 لاکھ 71 ہزار 845 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 ہزار 921 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 لاکھ 59 ہزار 791 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔