May ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
  • کورونا سے دنیا کا کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ 94 ہزار 98 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 20 ہزار 180 ہو گئیں جبکہ ایران میں اب بھی صحتیاب ہونے والوں کا تناسب دنیا میں دیگر ممالک سے زیادہ نظر آرہا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک رہا ہے جہاں اب تک 91 ہزار 981 افراد ہلاک جبکہ 15 لاکھ 50 ہزار 294 افراد مبتلا ہو چکے ہیں۔

امریکہ کے بعد برطانیہ وہ ملک ہے جہاں کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ تازہ ترین اعداو شمار کے مطابق اب تک برطانیہ میں 34 ہزار 796 افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں جبکہ کورونا کیسز کی کل تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 406 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 7 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 25 ہزار 886 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 239 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 927 ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 78 ہزار 188 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 709 ہو چکی ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس 16 ہزار 853 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 368 تک جا پہنچی ہے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 123 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 77 ہزار 289 رکارڈ کئے جا چکے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 492 ہوگئی ہے جس میں سے اب تک 95 ہزار661 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد 7 ہزار 57 ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 171 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 50 ہزار 593 ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 320 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار 345 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ 94 ہزار 98 ہو چکی ہے جبکہ 3 لاکھ 20 ہزار سے زائد افرا کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 26 لاکھ 65 ہزار 853 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 ہزار 767 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جبکہ 19 لاکھ 8 ہزار 65 مریض صحت یاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔

ٹیگس