Jun ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran

امریکا میں سیاہ فاموں کے خلاف پولیس کا تشدد رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

سیاہ فام نوجوان کے قتل کے بعد ملک گیر مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل گارڈ کو تعینات کر دیا تھا جس کے بعد حالات مزید خراب ہوگئے اور عالمی و داخلی سطح پر ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت ہونے لگی۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کر کے دعوی کیا ہے کہ اب ہر چیز پوری طرح سے کنٹرول میں ہے بتایا ہے اور نیشنل گارڈ کے اہلکار اپنے گھر لوٹ جائيں گے لیکن اگر ضرورت پڑی تو وہ بڑی تیزی سے واپس بھی آ سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سنیچر کی رات احتجاجی مظاہرین کی تعداد، اندازے سے کہیں کم تھی تاہم رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے واشنگٹن، شکاگو، فلاڈلفیا اور نیویارک سمیت امریکا کے ایک سو چالیس سے زیادہ شہروں میں دسیوں ہزار لوگ، امریکی پولیس کے تشدد اور نسلی امتیاز کے خلاف ہو رہے مظاہروں میں شامل ہوئے۔ 

امریکہ میں ایک طرف پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے بعد ملک گیر مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور دوسری طرف کورونا کے نتیجے میں چار کروڑ امریکی بے روزگار جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں-

ٹیگس