Jun ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • دنیا میں جان لیوا کرونا بے قابو،79 لاکھ افراد ہلاک و متاثر

مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 74 لاکھ 52 ہزار 809 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 18 ہزار 919 ہو گئیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 15 ہزار 130 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 66 ہزار 401 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 42 ہزار 777 کورونا مریض زیرِعلاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 838 کی حالت تشویش ناک ہے ۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 128 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 143 ہوچکی ہے۔

برازیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 75 ہزار 184 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 39 ہزار797 زندگیاں نگل چکا ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 114 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 35 ہزار 763 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 319 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 55 ہزار 136 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 360 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 ہو چکی ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 844 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 86 ہزار 866 ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں ایک لاکھ 77 ہزار 938 افراد مبتلا ہوئے کہ جن میں سے ایک لاکھ 40 ہزار 590 افراد صحت یاب ہوئے اور 8 ہزار 506 افراد جاں بحق ہو ئے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 6 ہزار 358 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 93 ہزار 657 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 746 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 73 ہزار 36 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 819 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 288 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 57 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 74 لاکھ 52 ہزار 809 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 18 ہزار 919 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 32 لاکھ 84 ہزار 2 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 53 ہزار 883 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 37 لاکھ 49 ہزار 888 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس