Jun ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • دنیا کورونا کے سامنے بے بس

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء مسلسل انسانوں کا شکار کر رہی ہے، تاہم کئی ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے جبکہ کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 75 لاکھ 97 ہزار 341 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 23 ہزار 844 ہو گئیں۔

امریکا تا حال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 16 ہزار 34 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 89 ہزار 701 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 57 ہزار 561 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 827 کی حالت تشویش ناک ہے ۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 279 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 409 ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 5 ہزار 649 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 41 ہزار 58 زندگیاں نگل چکا ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 167 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 36 ہزار 142 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 346 ہو گئیں جبکہ کورونا کے مجموعی کیسز 1 لاکھ 55 ہزار 561 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 787 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 ہو چکی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس کے کل کیسزکی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار 156 ہو گئے۔ جبکہ اب تک ایک لاکھ 42 ہزار 663 افراد صحت یاب ہوئے اور 8 ہزار 584 افراد جاں بحق ہوئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 851ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 86 ہزار 795ہو گئے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 6 ہزار 532 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 436 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 6 ہزار 109 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 14 ہزار 788 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 763 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 74 ہزار 23 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 857 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 21 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 75 لاکھ 97 ہزار 341 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 23 ہزار 844 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 33 لاکھ 31 ہزار 960 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جن میں سے 53 ہزار 928 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 38 لاکھ 41 ہزار 537 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس