Jun ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۹ Asia/Tehran
  • دنیا بھر میں کورونا سے 82 لاکھ افراد ہلاک و متاثر

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں جس کی وجہ سے اموات میں ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 77 لاکھ 39 ہزار831 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 28 ہزار337 ہو گئیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 16 ہزار 828 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 16ہزار 922 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 58 ہزار  163 کورونا مریض زیرِعلاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 613 کی حالت تشویش ناک ہے ۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 223 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 6 ہزار 305 رپورٹ ہوئے ہیں۔

برازیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار 902 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 41 ہزار 901 زندگیاں نگل چکا ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار481 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار950 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 374ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 56 ہزار287 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 90 ہزار 289 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 ہو چکی ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 863 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 87 ہزار 251 ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس کے کل کیسزکی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 525 ہو گئے۔ جبکہ ایک لاکھ 44 ہزار 649 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے تاہم 8 ہزار 659 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 6 ہزار 715 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار 423 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 6 ہزار 308 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 20 ہزار 749 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 778 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 75 ہزار 218 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 893 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 942 تک جا پہنچی ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار75 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 77 لاکھ 39 ہزار 831 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 28 ہزار337 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 33 لاکھ 45 ہزار 232 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 53 ہزار 928 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 39 لاکھ 66 ہزار 262 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس