Jul ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • عراق: امریکی دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں دھماکے

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے صوبے ذی قار میں امریکی دہشتگرد فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں 2 دھماکے ہوئے ہیں۔

السومریہ کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے صوبہ ذی قار کے علاقے الناصریه کے مغرب میں بغداد، ناصریہ کے البطحاء اسکوائر پر ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی دہشتگرد، فوجی سازو سامان لے جا رہے تھے۔

گزشتہ دو ہفتے کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے میں یہ تیسرا دھماکہ تھا۔

 ابھی تک دھماکے سے ممکنہ طور پر ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

خبری ذرائع کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشتگردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس