Jan ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکی صدرٹرمپ کو بڑا دھچکا

سینیٹ کے دوتہائی سے زیادہ ارکان نے ٹرمپ کے ویٹو کو مسترد کردیا ہے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے ایوان بالا سینیٹ نے مالی سال 2021 کے قومی دفاعی بل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ویٹو کو مسترد کردیا ہے۔ سینیٹ کے اس فیصلہ کو مسٹر ٹرمپ کے لئے ایک بڑا دھچکا سمجھا جارہا ہے اس لئے کہ ان کے دور میں یہ ایسا پہلی بار ہوا ہے۔

سینیٹ نے قومی دفاع اتھارٹی ایکٹ (اے ڈی اے اے ) کے نام سے یہ دفاعی بل 81–13 کے فرق سے منظور کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو چند ہفتوں میں صدارت چھوڑنے والے ہیں  بل کی کچھ شقوں پر مخالفت کرتے ہوئے23  دسمبر کو اس بل  کو ویٹو کیا تھا ۔

ٹیگس