میکسیکو: قانون نافذ کرنے والے افسران کے قافلے پر حملہ
Mar ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۸ Asia/Tehran
میکسیکو سٹی میں سرکاری اہلکاروں پر دو علحیدہ علحیدہ حملوں میں 17 افسران مارے گئے ہیں
میکسیکو کے دارالحکومت میں جرائم پیشہ افراد کے ایک گروہ نے قانون نافذ کرنے والے افسران کے قافلے پر حملہ کیا جس میں 13 افسر ہلاک ہوگئے ۔
میکسیکو کی سیکورٹی سے متعلق وزارت کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں اس واقعے کی رپورٹ دی ہے۔
بیان کے مطابق کوٹیپیک ہریناس میونسپل علاقے کے ضلع لانو گرانڈے میں جرائم پیشہ افراد کے ایک گروہ نے قانون نافذ کرنے والے افسران کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کر دیا ، جس میں 13 افسران ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق اس حملے کے لئے ذمہ دار لوگوں کا پتہ لگانے کے لئے نیشنل گارڈ ، آرمی ، نیوی اور انٹلیجنس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دیگر حملے میں بھی 4 افسر مارے گئے ہیں۔