تائیوان میں ٹرین کوحادثہ 111 افراد ہلاک و زخمی
Apr ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
تائیوان میں ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں 111 افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے زیرانتظام ملک تائیوان کے شہرہوالیئن میں ’408 تروکوایکسپریس‘ مسافر ٹرین کی 4 بوگیاں ایک سرنگ میں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک جب کہ 75 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹنل میں پیش آنے کے سبب ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، 4 بوگیوں سے 80 سے 100 مسافروں کو نکال لیا گیا ہے تاہم حادثہ سرنگ میں ہونے کے باعث امدادی کام میں دشواری کا سامنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرین میں 350 مسافرسوارتھے۔ ’408 تروکوایکسپریس‘ تائیوان کے باقاعدہ ٹرین نیٹ ورک میں سب سے تیز رفتارٹرینوں میں سے ایک ہے جس کی رفتار130 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی جاتی ہے۔