صومالیہ، پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ
May ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
صومالیہ میں ہونے والے خودکش حملے میں حملہ آور سمیت متعدد سرکاری اہلکار مارے گئے۔
صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے خودکش حملے میں متعدد سرکاری اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق موگادیشو میں ایک پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
صومالیہ میں حکومت کے خلاف متحرک سعودی نواز الشباب مسلح دہشتگرد گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
دہشتگرد گروہ الشباب نے جسے القاعدہ کا افریقی ورژن بھی کہا جاتا ہے سیکیورٹی فورسز پر متعدد جان لیوا حملے کئے ہیں۔