Jul ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ سے 2 ہلاک 3 زخمی

امریکی ریاست اوھایو میں کم از کم 5 افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جن میں سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق کم از کم 5 افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جن میں ایک موقع پر جبکہ دوسرا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

محکمہ پولیس نے اس واقعے میں دو افراد کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے تاہم اب تک اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا کہ فائرنگ کرنے والے کون تھے اور فائرنگ کے واقعات کیوں کر رونما ہوئے۔

امریکی پولیس نے صرف اتنا اعلان کر کے معاملے کو دبانے کی کوشش کی ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

امریکہ کو ان دنوں تشدد، اغوا برائے تاوان اور مسلح حملوں کا سامنا ہے اور سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق، ڈھائی سے تین کروڑ تک ہتھیار امریکی سماج میں گردش کر رہے ہیں یعنی ہر شخص کے پاس کوئی نہ کوئی آتشیں ہتھیار موجود ہے۔ اسلحہ ساز فیکٹریوں کی طاقتور لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے کوئی بھی حکومت امریکہ میں گن کنٹرول قوانین سخت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

ٹیگس