Jul ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • غزہ کی بارہ روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کو نو سو ارب ڈالر کا نقصان

غزہ کی بارہ روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کو سیکڑوں ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بیس کے رپورٹر نوعم امیر نے کہا کہ صیہونی حکومت کی وزارت جنگ اور وزارت خزانہ کے درمیان ہونے والی بحث سے پتہ چلتا ہے کہ مئی میں غزہ کے خلاف بارہ روزہ جنگ میں تین ارب شیکل یا نو سو ارب ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔

نوعم امیر نے کہا کہ یہ رقم صرف فوجی امور پر صرف ہوئی ہے اور اس میں اقتصادی شعبے ، رہائشی علاقوں اور فیکٹریوں کو ہونے والے نقصانات شامل نہیں ہیں۔

نوعم امیر نے مزید کہا کہ ابھی پوری طرح واضح نہیں ہے کہ اس جنگ میں مجموعا کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ صیہونی نامہ نگار نے کہا کہ اسرائیل کا دعوی ہے کہ یہ رقم خرچ کرکے غزہ کی بارہ روزہ جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ حزب اللہ لبنان کے ساتھ جنگ میں اس سے کہیں بھاری بھرکم رقم خرچ کرنا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھئے :

  صیہونی فوجی عہدیدار نے حماس کی طاقت کا اعتراف کر لیا

اسرائیلی جنرل نے بھی شکست کا اعتراف کر لیا

جنگ اسرائیل کی سڑکوں پر اتر آئی ہے جس کا ہم نے سوچا بھی نہیں تھا، صیہونی صدر کا اعتراف

ٹیگس