امریکی میزائلوں کی یورپ میں تعیناتی پر روس کا سخت انتباہ
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یورپ میں امریکی میزائلوں کی تعیناتی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس ہر طرح کے خطرے کا اسی شکل میں بھرپور جواب دے گا۔
رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے شہر سوچی میں اپنے ملک کے اعلی دفاعی حکام کی ایک نشست کو خطاب کیا جس میں انہوں نے یورپ میں امریکی میزائلوں کی تعیناتی کو روس کے لئے خطرناک قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ روس، اپنے خلاف پیدا ہونے والے ہر قسم کے خطرے کا منھ توڑ جواب دے گا۔ ولادیمیر پوتن نے کہا کہ عالمی برادری امریکہ کے میزائل تعینات کئے جانے کے پروگرام سے باخبر ہے اور اس کا یہ اقدام، روس کے لئے خطرے کا باعث ہے۔
انھوں نے کہا کہ روس کا جدید ترین فضائی دفاعی سسٹم، بیلسٹک اور سوپر سونک سمیت دیگر تمام میزائلوں کی شناخت کرنے اور ان کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
روس نے اس سے قبل بھی اپنے اس دفاعی سسٹم کے کامیاب تجربے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ایس پانچ سو دفاعی سسٹم بیلسٹک و سوپر سونک نیز براعظم پیما سمیت اس قسم کے تمام میزائلوں کی شناخت کرنے اور ان کو تباہ کرنے کی صلاحیت و توانائی کا حامل ہے۔