پوتین کے احکامات پر دستخط کا تازہ و متنازع ویڈیو، بچے کی رونے کی آواز
مشرقی یوکرین کے دونیسک اور لوہانسک علاقوں کی آزاد کے احکام پر دستخط کئے جانے کی تقریب میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔
جب دونوں رہنما پوتین کے احکام پر دستخط کر رہے تھے تبھی بچے کی رونے کی آواز آتی ہے۔
مشرقی یوکرین میں دونباس کا علاقہ دونیسک اور لوہانسک سمیت مختلف روسی نژاد آبادی والے علاقوں پر مشتمل ہے اور دونوں صوبوں نے سن دو ہزار چودہ میں یوکرین میں حکومت کی تبدیلی کے بعد کی اف سے اپنی علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کی رات روسی عوام سے اپنے خطاب میں دونیسک اور لوہانسک نامی دو جمہوری ریاستوں کو سرکاری طور پر آزاد ریاستیں تسلیم کئے جانے کا اعلان کیا جس پر مختلف ملکوں اور عالمی سطح پر ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
صدر پوتن کے اس اعلان کے بعد دونیسک اور لوہانسک میں لوگوں نے جشن منایا اور سڑکوں پر نکل کر آتش بازی کی۔