Mar ۰۶, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۵ Asia/Tehran

امریکا کے صدر جو بائیڈن کی پھر سے زبان پھسل گئی اور انہوں نے امریکی کانگریس میں یوکرین کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پوتن نے روس پر حملہ کر دیا۔

بائیڈن کی زبان سے غلطی سے نکلا یہ لفظ سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑائے جانے کا سبب بن گیا۔

انہوں نے امریکی کانگریس میں کہا کہ جانتے ہیں کہ ہم کس طرح وہاں پہنچ گئے کہ پوتن، روس پر حملہ کرنے کا فیصلہ لیتے ہیں؟ اس طرح کی بات دوسری عالمی جنگ کے بعد پیش نہیں آئی تھی۔

کئی دن پہلے امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی کانگریس میں خطاب کے دوران یوکرینی عوام کے بجائے ایرانی عوام کہہ دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پوتن شاید ٹینکوں سے کی ایف کا محاصرہ کر لیں لیکن وہ ایرانی عوام کا دل نہيں جیت سکتے۔

79 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 2020 میں اقتدار سنبھالا ہے اور بدن کی کمزوری اور بڑھتی عمر کی وجہ سے اب تک ان کی زبان کئی بار پھسل چکی ہے اور وہ کئی بار جلسہ عام میں سوتے ہوئے بھی نظر آئے ہیں۔

ابھی حال ہی میں انہوں نے امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس کو امریکی صدر کہہ دیا تھا۔

ٹیگس