Mar ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • جنگ بندی قبول کر لو ورنہ ہتھیار ڈالنا پڑیں گے، یوکرین کو بیلاروس کا مشورہ

بیلاروس کے صدر نے کہا ہے کہ یوکرین روس کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کردے بصورت دیگر اسے ماسکو کے سامنے ہتھیار ڈالنا پڑیں گے۔

صدر الیگزینڈر لوکاشنکوف نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ یوکرین کی جنگ کم ترین وقت میں امن معاہدے پر ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر پوتن، صدر زیلسنکی کو قابل قبول تجاویز پیش کرنے والے ہیں تاکہ امن معاہدے پر دستخط آسان ہوجائیں۔صدر لوکاشنکوف نے یوکرین کے صدر کو مشورہ دیا کہ وہ اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، امن معاہدے پر دستخط کرکے جنگ کا خاتمہ کریں بصورت دیگر انہیں یوکرین کے تسلیم ہو جانے کے معاہدے پر دستخط کرنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ روس اس جنگ میں ہارنے والا نہیں ہے۔

جنگ یوکرین کے آغاز سے اب تک روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں تاہم جنگ بندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکا ہے۔

ٹیگس