Apr ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
  • ہیومن رائٹس واچ کا بائیڈن حکومت کو یمن میں شریک جرم ہونے پر انتباہ

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے یمن میں جنگی قوانین کی خلاف ورزی میں بائیڈن حکومت کو سعودی اتحاد کا شریک جرم قرار دیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے اگر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اسلحوں کی فروخت جاری رکھی تو یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی میں اتحاد کے شریک جرم قرار پائیں گے۔

ارنا کے مطابق، ہیومن رائٹس واچ نے پیر کی شب ایک بیان میں کہا کہ سعودی اتحاد کے امریکہ کے بنے اسلحوں سے ایسے 21 حملے درج ہوئے ہیں جو بین الاقوامی ضابطوں کی روشنی میں غیر قانونی تھے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ امریکہ یمن میں عام شہریوں کے بڑھتے جانی نقصان کے باوجود، سعودی اتحاد کو اسلحے فروخت کر رہا ہے اور اس نے اسے ٹریننگ اور رسد بھی مہیا کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی ثالثی سے یمن میں سنیچر کے روز سے جنگ بندی نافذ ہوئی ہے، لیکن اس کے بعد سے ہر دن سعودی اتحاد اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ٹیگس